پاکستان ریلوے کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کی منظوری کے لیے غور جاری

پاکستان ریلوے کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کی منظوری کے لیے غور جاری

پاکستان ریلوے ہیڈ کوارٹر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے تین عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کی منظوری کے لیے غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اسپیشل ٹرینوں کو اکانومی کلاس تک محدود رکھنے کی تجویز زیر غور ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافروں کو سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔پہلی عید اسپیشل ٹرین 23 مئی کو کوئٹہ سے کراچی کے درمیان چلانے پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ دوسری ٹرین 24 مئی کو کراچی سے راولپنڈی روانہ کی جائے گی، اور تیسری ٹرین 25 مئی کو کراچی سے لاہور کے لیے چلانے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق، پاور پلانٹس کی عدم دستیابی کے باعث اس بار اسپیشل ٹرینوں کی تعداد محدود رکھی جا رہی ہے، تاہم حتمی شیڈول اور بکنگ کے اعلان کا انتظار ہے۔