لاہور(سپورٹس ڈیسک)گرلز انڈر15 ایونٹ میں سیڈ 4 ماہنور علی نے اینا یوگئے کو 10 منٹ میں 0-3 سے ہرا کر تیسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔33ویں ایشین جونیئر انفرادی اسکواش چیمپئن شپ 2026 میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سفر کا کامیاب آغاز کر دیا۔ چین کے شہر پانزیہوا میں 24 مئی تک کھیلی جانے والی چیمپئین شپ میں بوائز انڈر 19 ایونٹ کے سیکنڈ سیڈ عبداللہ نواز نے 27 منٹ کے آسا ن مقابلے میں رازاکا ایدھمی سلیمان کو0-3 سے شکست دے کر تیسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔ عبداللہ کو پہلے راونڈ میں بائی ملی تھی،بوائز انڈر17 ایونٹ کے پہلے راونڈ میں نعمان خان نے صرف 18 منٹ میں چین کے لیاو زونگ یو اورمحمدعمیرعارف نے پیماوت پون سریپوک ( تھائی لینڈ)کو20 منٹ میں 0-3 سے قابو کرلیا۔