جمعہ کو ہر شہر میں احتجاج ہوگا ایک صوبے کو دیوار سے لگانے کے سنگین نتائج برآمد ہونگے سہیل آفریدی

 ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ اور ایم پی اے کو روکنے کے لئے پولیس نے بندوقوں میں کار توس ڈالے،آپ کی گولیاں ختم ہو جائیں گی مگر ہمارے سینے ختم نہیں ہوں گے
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی ی کے ساتھ ان کے اہل خانہ اور وکلا ء سمیت پارٹی رہنماؤں کو ملاقات کی فوری اجازت دی جائے ،رجیم چینج آپریشن کی مذمت کرتے ہیں :پریس کانفرنس
اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا  ہے ایک صوبے کو دیوار سے لگانے کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔انہوں ہے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی ی کے ساتھ ان کے اہل خانہ اور ووکلا سمیت پارٹی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کیا۔بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے  وفاقی حکومت، پولیس اور ریاستی اداروں پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فوری رہائی اور علاج کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج مزید سخت کیا جائے گا۔ انہوں نے 26 نمبر چونگی پر پولیس کے رویے کی ویڈیو بھی چلائی اور بتایا  جب وہ بانی پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کے لیے جا رہے تھے تو پولیس نے خود سڑک بند کر رکھی تھی۔ وزیر اعلیٰ نے الزام لگایا کہ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ اور ایم پی اے کو روکنے کے لیے پولیس نے بندوقوں میں کار توس ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات  قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا گیس، معدنیات اور بجلی پاکستان کو دے رہا ہے، مگر پنجاب ہماری گندم بند کر رہا ہے اور وفاق ہمارا حصہ نہیں دے رہا ہے۔ انہوںنے تمام وزراء￿  اور ارکان اسمبلی کو ہدایت کی کہ جمعے کے روز بھرپور احتجاج کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو مناسب علاج فراہم نہ کیا تو ہمارا رویہ سخت ہوگا اور ہم دوبارہ آئیں گے۔"انہوں نے کارکنوں پر فائرنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کی گولیاں ختم ہو جائیں گی مگر ہمارے سینے ختم نہیں ہوں گے۔