احسن اقبال کا مراد سعید کے خلاف ہرجانے کا فیصلہ جج کی تبدیلی کے باعث مؤخر

احسن اقبال کا مراد سعید کے خلاف ہرجانے کا فیصلہ جج کی تبدیلی کے باعث مؤخر

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے خلاف دائر 10 ارب روپے کے ہرجانے کے کیس کا فیصلہ جج کی تبدیلی کے باعث مؤخر کر دیا گیا ہے۔

کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی، جہاں احسن اقبال اور مراد سعید کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ تاہم، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کیس کی دوبارہ سماعت کے لیے فریقین سے دلائل دوبارہ طلب کر لیے۔عدالت نے سماعت 26 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے واضح کیا کہ جج کی تبدیلی کے باعث محفوظ شدہ فیصلہ سنایا نہیں جا سکتا اور کیس کو دوبارہ سنا جائے گا۔یاد رہے کہ احسن اقبال نے مراد سعید کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ اس بنیاد پر دائر کیا تھا کہ مراد سعید نے سکھر-ملتان موٹروے منصوبے میں کرپشن کے سنگین الزامات عائد کیے تھے، جو احسن اقبال کے مطابق بے بنیاد اور ہتک آمیز تھے۔