لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز نے سیزن 10 کے پلے ا?ف مرحلے کیلیے بنگلادیش کے مہدی حسن میراز کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے پلے ا?ف مرحلے کے لیے بنگلہ دیش کے ا?ل راو?نڈر مہدی حسن میراز کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔27 سالہ مہدی حسن کے ا?ئندہ دو روز میں ٹیم کو جوائن کرنے کی توقع ہے، وہ ٹیم میں زمبابوے کے ا?ل راو?نڈر سکندر رضا کی جگہ شامل کیے گئے ہیں۔سکندر رضا اپنی قومی ذمے داریاں نبھانے کیلیے لاہور قلندرز سے رخصت ہو چکے ہیں، ا?ف اسپنر اور نچلے نمبروں پر مفید بیٹنگ کیلیے مشہور مہدی حسن قلندرز کی لائن اپ میں ایک فیصلہ کن مرحلے پر قیمتی بین الاقوامی تجربہ اور مسابقتی برتری کا اضافہ کریں گے۔ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا نے کہا کہ ہم مہدی حسن مرزا کو قلندرز فیملی میں خوش ا?مدید کہنے پر بے حد خوش ہیں، اگرچہ ہم سکندر رضا کی کمی محسوس کریں گے، لیکن ان کی قومی ذمہ داریوں کا احترام کرتے ہیں اور پْر اعتماد ہیں کہ مہدی حسن پلے ا?ف مرحلے میں ہماری مہم کو مضبوطی فراہم کریں گے۔لاہور قلندرز اپنی ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 مہم کے شاندار اختتام کے لیے مکمل توجہ اور عزم کے ساتھ میدان میں اترنے کو تیار ہے۔