تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر عوام اور ملک کیلئے کام کریں(انیقہ مہدی بھٹی)

جب تک ہو سکا پی ٹی آئی کے ساتھ  رہوں گی،میرے گھر پر آئے روز چھاپے مارے جا رہے ہیں ‘ والد بیمار ہیں جو  بیڈ سے اٹھ نہیں سکتے
2ماہ سے اپنے  بچوں سے نہیں مل سکی‘مریم نواز کسانوں کو نقصان پہنچارہی ہیں:تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی کا ’’پبلک نیوز‘‘ کو انٹرویو

لاہور(نتاشۃ رحمان)حافظ آباد سے تحریک انصاف کی حمایت سے کامیاب ہونے والی رکن قومی اسمبلی انیقہ مہدی بھٹی نے کہا ہے تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر عوام اور ملک کے لیے کا م کرنا چاہیے‘ 26 ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں روپوشی کی زندگی گزارنے والی انیقہ مہدی بھٹی  نے پبلک نیوز کو خصوصی انٹرویو میں  کہاپی ٹی آئی کے ساتھ جب تک ہو سکا ساتھ رہوں گی،میرے گھر پر آئے روز چھاپے مارے جا رہے ہیں ‘ والد بیمار ہیں جو  بیڈ سے اٹھ نہیں سکتے ،کسان کارڈ ہمارے علاقے میں اجراء￿  کرنے والی مریم نواز ہی کسانوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں ، میں اپنے بچوں سے دو ماہ ہوگے نہیں ملی ہوں ،مجھ پر الزام لگایا گیا  میں آئینی ترمیم کے بل کو پاس کروانے کے لیے ووٹ کاسٹ کیا ہے ، ووٹ نہ کاسٹ کرنے پر مجھ پر اور میری فیملی پر پریشر ڈالا جا رہا ہے