300ملین ڈالرقرض پروگرام پر دستخط

پروگرام کا مقصداصلاحات کے ذریعے وسائل کو بہتر طریقے سے بروئے کار لانا ہے، ترجمان اقتصادی امور
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو تیس کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا،معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے۔ ترجمان اقتصادی امورڈویژن کے مطابق پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض پروگرام طے پاگیا،پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امورڈویژن ڈاکٹرکاظم نیازجبکہ اے ڈی بی کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایمافین نے تیس کروڑ ڈالرقرض معاہدے پردستخط کئے۔ترجمان کے مطابق پروگرام کامقصد اصلاحات کے ٓٓذریعے وسائل کا بہتر استعمال یقینی بنانا ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک نے پانچ سوملین ڈالرکی پالیسی پرمبنی ضمانت بھی دی،مجموعی طور پراے ڈی بی کا یہ آٹھ سو ملین ڈالرکا پروگرام ہے۔