حادثات،1 جاں بحق،خاتون سمیت 11افرادزخمی

عباس موقع پرچل بسا،بس الٹنی سے زخمی ہونیوالے افرادہسپتال منتقل
پاکپتن(خصوصی رپورٹ)دومختلف ٹریفک حادثات میں 60سالہ شخص جاں بحق،خاتون سمیت 11افرادزخمی ہوگئے،پل پیر غنی حویلی لکھا روڈ پرٹریکٹرٹرالیکی ٹکرسے موٹر سائیکل سوارشوہر جاں بحق، بیوی شدید زخمی ہو گئی، ریسکیو عملہ نے 60 سالہ محمد عباس کی لاش اورشدید زخمی 55 سالہ وزیراں بی بی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا، ریسکیو زرائع کے مطابق حویلی لکھا کا رہائشی 60 سالہ محمد عباس اپنی بیوی کے ساتھ جا رہا تھا کہ ٹریکٹر کی تیز روشنی کے باعث ٹرالے کے ساتھ ٹکرا کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔علاوہ ازیں عارف والا سے پاکپتن جانے والی بس رنگ شاہ کے قریب تیز رفتار ی کے باعث الٹ گئی، اس دوران ایک منی ٹرک بھی بس کو بچانے کی کوشش میں سڑک کے ساتھ کھڑے درخت سے ٹکرا گیا،جس کینتیجہ میں 10 افراد زخمی ہوگئے،ریسکیو اہل کاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا، ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ر ئوف علوی، ڈسپنسر محمد زبیر سمیت دیگر ڈاکٹرز، میڈیکل سٹاف نے زخمیوں کو طبی امداد دی،ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔