دہشت گردی کی آگ دوسرے ممالک تک بھی پھیل سکتی ہے ایازصادق

 افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ آماجگاہ بنا ہوا ہے،  پاکستان کی بہادرسکیورٹی فورسزدہشت گردی سے نبردآزماہیں
 پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے، سوشل میڈیا پر پاکستان کے اصل چہرے کو نہیں دیکھا جاتا
 اسلام آباد (آئی این پی ) اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے  کہ پاکستان کو دہشتگردی جیسے سنگین خطرات کا سامنا ہے، افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ آماجگاہ بنا ہوا ہے۔اسپیکرقومی اسمبلی سے  ہاورڈیونیورسٹی امریکا کی طلبہ ایسوسی ایشن کے وفد نے  ملاقات کی ہے جس میں قومی علاقائی،عالمی امورپرطلبہ کوپاکستان کے نقطہ نظرسے آگاہ کیا گیا،اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید  کہا کہ دہشت گردی کی  یہ آگ دیگر ممالک تک بھی پھیل سکتی ہے، پاکستان کی بہادرسیکیورٹی فورسزدہشت گردی سے نبردآزماہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھاری قیمت چکائی ہے، دہشتگردی کی جنگ میں90ہزارسے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ایاز صادق نے مزید کہا کہ پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان نے طویل عرصے تک 4.6 ملین افغان مہاجرین کا بوجھ اٹھایا ہے۔اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا  پاکستان میں جمہوریت بتدریج آگے بڑھ رہی ہے، بطورکسٹوڈین آف ہائوس ایوان کو ہمیشہ غیرجانبداری سے چلایا ہے