سرحد پار دہشت گردی خطے اور عالمی امن کیلئے سنگین چیلنج ہے:ایازصادق

کراس بارڈر دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ اقدامات ضروری ہیں:مالدیپ میں گفتگو
مالے (آن لائن)قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے سرحد پار دہشت گردی کو خطے اور عالمی امن کے لیے ایک سنگین چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراس بارڈر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات ضروری ہیں۔  اسپیکر کی قیادت میں پارلیمانی وفد نے مالدیپ کا دورہ کیا اور مالدیپ کے نائب صدر عز حسین محمد لطیف سے ملاقات کی، جس میں پاک–مالدیپ تعلقات، خطے میں امن و استحکام اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا  پاکستان مالدیپ کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو اعلیٰ اہمیت دیتا ہیاور یہ تعلقات مشترکہ مذہب، اخوت اور مضبوط عوامی روابط پر مبنی ہیں۔