ملزموں سے 20 موٹر سائیکلیں، 10 قیمتی موبائل، 7 پستول بر آمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹرمحمد عمر کی زیرنگرانی پولیس نے ڈکیت گینگز کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہیکارروائی کے دوران متحرک موٹر سائیکل لفٹنگ اور موبائل سنیچنگ میں ملوث ڈکیت گینگ کے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھانہ سبزہ زار، گلشن اقبال، ہنجروال اور گلشن راوی پولیس نے کارروائیاں کر کیملزمان کو مختلف مقامات سے گرفتار کیاایس پی ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا تھا کہ ملزمان کو خفیہ اطلاع اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزموں سے 20 موٹر سائیکلیں، 10 قیمتی موبائل، 7 پستول بمہ گولیاں بر آمد لی گئیں،بابر کالا، صلاح الدین، فیصل و دیگر ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ملزمان کومزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا۔