اسرائیل کی تباہی پر بنا ’’بوم بوم تل ابیب ‘‘گانا سوشل میڈیا پر وائرل

تہران (آئی  ا ین پی ) ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں جانی و مالی نقصان دونوں طرف ہو رہا ہے، لیکن سوشل میڈیا اور دنیا بھر کی توجہ اس وقت اسرائیل کی صورتحال پر مرکوز ہے ۔ اسی تناظر میں بوم بوم تل ابیب نامی ایک گانا بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔یہ گانا اطالوی نژاد امریکی شہری لوکاس گیج نے لکھا ہے، جب کہ اسے اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔گانے میں خاص طور پر اسرائیل اور تل ابیب کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، گانے کے بول میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو اپنے برے اعمال کا نتیجہ بھگتنا پڑ رہا ہے، پہلے وہ غزہ میں معصوم بچوں کے قتل پر خوش ہوتا تھا اور اب خود اس کا خون بہنے کا وقت آ چکا ہے۔گانے میں اسرائیل کے انسانی رویے پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔بوم بوم تل ابیب دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔