تل ابیب(آئی این پی )ایران کے اسرائیل پر حملے کے باعث 8 ہزار سے زائد اسرائیلی بے گھر ہوگئے۔اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جوابی حملوں کے نتیجے میں 8 ہزار سے زائد اسرائیلی شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔ یہ معلومات اسرائیلی پراپرٹی ٹیکس کمپنسیشن فنڈ کے اعداد و شمار پر مبنی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 30 ہزار سے زائد درخواستیں اب تک عمارتوں اور گاڑیوں کو ہونے والے نقصان کے ازالے کیلیے جمع کروائی جا چکی ہیں۔