پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پاکپتن کے تھانہ صدر کے علاقے میں نامعلوم مسلح ملزموں نے گھر میں داخل ہوکر اسلحہ کے زور پر خاتون کو یرغمال بنایا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کیساتھ نازیبا ویڈیو بھی بنائی۔ متاثرہ خاتون کے شور مچانے پر ملزم جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ ڈی ایس پی نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو جلد انہیں قانون کے کٹہرے میں لائیں گی۔