مولانا فضل الرحمان اپنے الفاظ واپس لے کر قوم سے معافی مانگیں:رانا اقبال

پھولنگر(آئی این پی ) صوبائی وزیر قانون رانا اقبال خان نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی پاک فوج کے خلاف بیان بازی کی شدید مذمت کی ہے۔ پھولنگر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر رانا اقبال خان کا کہنا تھا کہ سربراہ جمعیت علمائے اسلام(ف )مولانا فضل الرحمان فورا اپنے الفاظ واپس لے کر قوم سے معافی مانگیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنا رہی ہے، پھولنگر کا تاریخی پراجیکٹ شہریوں کیلئے سنگِ میل ثابت ہوگا