سپین فٹبال کا بیک وقت مینز اور ویمنز ورلڈ چیمپئن بننے والا پہلا ملک بھی بن گیا،سپین کے خلاف ورلڈ کپ میں صرف ایک گول ہوا
نیوجرسی(سپورٹس ڈیسک )اسپین نے فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ کے کئی منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لئے ۔نیویارک کے نیوجرسی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا فٹبال ورلڈ کپ فائنل میں سپین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا او ارجنٹینا کے خلاف تابڑ توڑ حملے کیے۔سپین نے ارجنٹینا کے خلاف 0-1 سے کامیابی حاصل کی اور دوسری بار ورلڈکپ کا ٹائٹل جیت لیا۔سپین کی جانب سے فیصلہ کن گول ٹوریس نے کھیل کے اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں کیا۔اس جیت کے ساتھ اسپین نے فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔وہ پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک گول دے کر اعزاز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔سپین کے خلاف ورلڈ کپ میں صرف ایک گول اسکور ہوا۔ 8میچز میں کوئی بھی ٹیم اسپین کے خلاف برتری حاصل نہ کرسکی۔ علاوہ ازیںفیفا ورلڈکپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو شکست د ینے کے بعد ورلڈکپ چیمپئن بننے والے اسپین نے ایک اور منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔اس کامیابی کے ساتھ اسپین فٹبال کا بیک وقت مینز اور ویمنز ورلڈ چیمپئن بننے والا پہلا ملک بن گیا۔اسپین نے 2023 میں ویمنز کا فٹبال ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔