لاہور (شوبز ڈیسک) سینئر اداکار محمود اسلم نے انسٹاگرام پر اپنی ایک منفرد ڈانس ریل شیئر کر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی، جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔محمود اسلم نے انسٹاگرام پر فرانسیسی گلوکارہ آیا ناکامورا کے مقبول گانے کوپائینز پر ڈانس کرتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ پرجوش انداز میں ٹرینڈنگ ڈانس اسٹیپس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ویڈیو کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا ’’ میرے مداحوں کے درمیان اسٹائل یا اعتماد کا کوئی فرق نہیں، بلکہ سب ایک ہی مثبت توانائی اور جوش کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں‘‘۔ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جبکہ صارفین نے محمود اسلم کے اعتماد، منفرد انداز اور نوجوانوں جیسی توانائی کی خوب تعریف کی ہے۔مداحوں کا کہنا ہے کہ محمود اسلم نے جدید سوشل میڈیا ٹرینڈ کو نہایت پراعتماد اور دلکش انداز میں اپنایا ہے، جس سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ ان کی شخصیت اور اسکرین پر موجودگی آج بھی پہلے کی طرح متاثر کن ہے۔