سندھ ہائیکور ٹ ٹی ایم سیز کے مرحوم سینیٹری ورکرز کی بیوائو ں کو واجبات ادا کرنیکا حکم

کراچی(آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ نے ٹی ایم سیز کے مرحوم سینیٹری ورکرز کی بیوائوں کو 6 ہفتوں میں واجبات ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو ٹی ایم سیز کے مرحوم سینیٹری ورکرز کی بیواں کی واجبات کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ وکیل نے موقف دیا کہ درخواستگزار کے شوہر کے انتقال کے بعد پینشن و واجبات ادا نہیں کئے گئے۔درخواست گزار مقدس معذور خاتون اور واحد کفیل ہیں