اینٹی کرپشن نے میو ہسپتال کے ایم ایس کو حراست میں لے لیا

 ڈاکٹر مدبر ریحان کو انکوائری کیلئے طلب کیا گیا تھا، وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے ‘ایم ایس کو گرفتار نہیں کیا انکوائری کیلئے لایا گیا: ڈائریکٹر اینٹی کرپشن 
لاہور(جابر وقاص)محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے میو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مدبر ریحان کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق میو ہسپتال کے ایم ایس کے خلاف کارروائی ڈاکٹر احمد کمال کی جانب سے دائر درخواست کی بنیاد پر کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ  ہسپتال میں مبینہ کرپشن سے متعلق ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی، جس کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کی گئیں۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ڈاکٹر مدبر ریحان کو انکوائری کے لیے طلب کیا گیا تھا، تاہم وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے جس پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور  نے کہا ہے ایم ایس  ڈاکٹر مدبر کو حراست میں نہیں لیا‘انہیں انکوائری کے لئے لایا گیا ہے