برطانیہ کیساتھ تعلقات نئی بلندیوں تک لے جائیں گے:وزیراعظم

 اینڈی برنہم کو برطانیہ کا نیا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد ‘کامیابی کے لئے دعاگو ہوں:شہبازشریف
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے اینڈی برنہم کو برطانیہ کا نیا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم اینڈی برنہم کی کامیابی کے لئے دعاگو ہوں۔وزیراعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوستانہ اور دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ برطانیہ میں مقیم لاکھوں پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان روشن تعلقات کے عکاس ہیں۔مل کر برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔