شاہد آفریدی کی موجودگی میں ہم میچ نہیں کھیلیں گے، بھارتی کھلاڑی

لندن(نیٹ نیوز)ورلڈ چیمپئن شپ لیجنڈز لیگ میں بھارت کیپانچ کھلاڑیوں نے پاکستانی سٹار بلے بازشاہد آفریدی کے میدان میں آنے کی صورت میں  پاکستان چیمپنر کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی مرتضی علی شاہ نے بتایاکہپانچ لیجنڈ بھارتی کرکٹرز نے آج ورلڈ چیمپئن شپ لیجنڈز (WCL) کی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے کہ اگر شاہد آفریدی پاکستان چیمپینز کا حصہ بن کرمیدان میں اترے تو وہ اتوار، 20 جولائی کو برمنگھم میں پاکستان کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔واضح رہے کہ شاہد  آفریدی گزشتہ کئی برس سے کشمیریوں کے لیے آوازاٹھا رہے ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام پر  بھارتی حکومت کیمظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے رہتے ہیں