قصور (خصوصی رپورٹ) پتوکی کے نواحی علاقے واں آدھن میں 15 سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا گیا۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ حفیظاں بی بی زوجہ لیاقت علی شیخ نے تھانہ صدر پتوکی میں مقدمہ درج کروایا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان راشد علی وغیرہ اْس کی کم عمر بیٹی (ع) کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔