لاہور(کرائم رپورٹر) بیک وقت دونوں شفٹوں میں ایڈمیشن سے روک دیا گیا۔ڈائریکٹر لاہور کالجز کی لاہور ڈویڑن کے کالج سربراہان کو ہدایت کی ہے۔ پہلے فرسٹ شفٹ میں ایڈمیشن ٹارگٹ کو پورا کیا جائے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ جب تک فرسٹ شفٹ میں ایڈمیشن پورے نہیں ہوتے دوسری شفٹ میں داخلے نہ کیے جائیں۔ مارننگ شفٹ کے داخلوں کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر بھجوائی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کالجز کے سربراہان ذاتی فائدے کے لیے سیکنڈ شفٹ میں داخلے کرتے ہیں۔