کشتی پر عملے کے 5ارکان سمیت کل 53 افراد سوار تھے،11افراد کوبچا لیاگیا
ہنوئی(آئی این پی ) ویتنام میں خراب موسم کے باعث کشتی ڈوبنے سے 34 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ ویتنام کے مشہور سیاحتی علاقے ہالونگ بے میں پیش آیا جہاں خراب موسم کے باعث سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 34 سیاح ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ڈوبنے والی کشتی ونڈر سی پر عملے کے 5ارکان سمیت کل 53 افراد سوار تھے جن میں سے 11 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے جب کہ 8 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کشتی پر سوار زیادہ تر افراد کا تعلق ویتنام سے ہی تھا اور وہ داراحکومت ہنوئی سے سیاحت کے لیے آئے تھے۔