ریل عوام کی سواری ، اسے خدمت کی اعلیٰ مثال بنانا ہے، فوری بہتری نہ ہوئی تو سخت کارروائی ہو گی،حنیف عباسی
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی ریلوے سٹیشن کا اچانک دورہ کیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے راولپنڈی ریلوے سٹیشن کے واش رومز، دفاتر، پلیٹ فارمز اور سٹالز کا معائنہ کیا۔وزیرِ ریلوے حنیف عباسی ریلوے نے سٹیشن پر ریلوے ٹریک کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے ریلوے سٹیشن پرصفائی کے ناقص انتظامات اور ناکافی سہولتوں پر برہمی کی اظہار کیا۔حنیف عباسی اس موقع پر ریلوے حکام پر برہم ہو گئے اور ان سے مخاطب ہو کر کہا کہ خدا کا خوف کریں، یہ سب کیا ہے؟ یہ ہر گز برداشت نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کتنی دور دور سے آتے ہیں، انہیں اچھا ویٹنگ ایریا دینا آپ کا فرض ہے، ریل عوام کی سواری ہے، اسے خدمت کی اعلیٰ مثال بنانا ہے۔وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ فوری بہتری نہ ہوئی تو سخت کارروائی ہو گی۔انہوں نے ریلوے سٹیشن پر اچھے اور الیکڑانک بورڈز کی تنصیب کی بھی ہدایات کی۔