کوئٹہ(خصوصی رپورٹ)بلوچستان کیعلاقہ کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کے درمیان جھڑپ میں 4 دہشتگرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔مقامی قبائل کے اصرار کے باوجود دہشتگردوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کیا، کلی آدم زئی کور کی خواتین نے قر آن کا واسطہ دیکر دہشتگردوں کو جانے کیلئے بھی کہا۔ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے کورکی میں مقامی خواتین کو مسلسل ہراساں کیا، دہشت گردوں کے مذموم عزائم کے پیش نظرمقامی قبائل نے اپنے دفاع کا فیصلہ کیا۔دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران مقامی قبیلے کا ایک فرد شہید اور2 زخمی ہوئے، کورکی کے مقامی قبائل کے رہنمائوں نے عہد کیا ہے کہ وہ اپنے پرامن علاقے کو دہشتگردانہ سرگرمیوں میں استعمال نہیں ہونے دیں گے۔