شیفالی زری والا کے شوہر کا دعویٰ: "میری بیوی کی موت کالے جادو کی وجہ سے ہوئی"

شیفالی زری والا کے شوہر کا دعویٰ:

بھارتی گانے ’’کانٹا لگا‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت کے ایک سال بعد، ان کے شوہر پراگ تیاگی نے دعویٰ کیا ہے کہ شیفالی کی موت کالے جادوسے ہوئی۔

شیفالی زری والا جون 2025 میں 42 سال کی عمر میں چل بسیں، اور طبی رپورٹس کے مطابق ان کی موت کی وجہ کارڈیک اریسٹ (دل کا دورہ) تھی۔ تاہم، پراگ تیاگی نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں کہا کہ وہ اپنی بیوی کی موت کو صرف طبی وجوہات تک محدود نہیں سمجھتے۔پراگ نے کہا:"میں جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ ان چیزوں پر یقین نہیں رکھتے، لیکن میں یقین کرتا ہوں کہ جہاں بھگوان ہے، وہاں شیطان بھی موجود ہے۔ کئی مواقع پر مجھے محسوس ہوا کہ کچھ غیر معمولی ہو رہا تھا اور ایک بار وہ اس شیطانی چکر سے نکل آئی تھیں، مگر اس بار معاملہ سنگین تھا۔"پراگ نے مزید بتایا کہ عبادت کے دوران بھی انہوں نے شیفالی میں غیر معمولی تبدیلیاں محسوس کیں اور انہیں یقین تھا کہ کچھ ٹھیک نہیں تھا۔دوسری جانب، طبی ماہرین اور ہسپتال حکام اپنی ابتدائی رپورٹ پر قائم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ شیفالی کی موت دل کے دورے کے سبب ہوئی تھی۔