اقوام متحدہ کے قیام کا بنیادی مقصد اب خطرے میں پڑگیا

سلامتی کونسل غیر موثر ہوچکی، وہ اب ممبر ممالک کی نمائندگی نہیں کرتی، انتونیو
نیویارک(آئی این پی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس صدر ٹرمپ پر برس پڑے ،انکا کہناتھا  امریکا سمجھتا ہے اس کی طاقت عالمی قوانین سے بالاتر ہے،امریکا کی وجہ سے اقوام متحدہ کے قیام کا بنیادی مقصد اب خطرے میں ہے۔برطانوی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا سلامتی کونسل غیر موثر ہوچکی۔ وہ اب ممبر ممالک کی نمائندگی نہیں کرتی۔ اقوام متحدہ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔