وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر ایک روپیہ تین پیسے فی یونٹ کی کمی کی درخواست دائر کر دی ہے۔نیپرا نے اس درخواست پر 30 جنوری کو سماعت مقرر کی ہے، اور اگر یہ درخواست منظور ہو جاتی ہے تو یہ کمی دسمبر 2024 میں استعمال ہونے والی بجلی کے یونٹس پر لاگو ہوگی۔ اس فیصلے کے نتیجے میں صارفین کو فروری 2025 کے بلوں میں ریلیف مل سکے گا۔یاد رہے کہ یہ کمی دسمبر کی پیداواری لاگت کی بنیاد پر کی جائے گی، جس سے عوام کو کم قیمتوں کے فوائد حاصل ہوں گے۔