راولپنڈی(آئی این پی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے سات دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی،عرفان صدیقی کیلئے مناسب نہیں کہ وہ مذاکرات کو تعطل کا شکار کریں۔پیر کو بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان ہیں، عرفان صدیقی کیلئے مناسب نہیں کہ وہ مذاکرات کو تعطل کا شکار کریں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آرمی چیف سے ہماری جو ملاقات ہوئی اس میں لا اینڈ آرڈر صورت حال پر بات ہوئی ہے، لا اینڈ آرڈر صورت حال پر ملاقات پر ایشو کھڑا نہیں کرنا چاہیئے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں، ہماری شرط ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے سات دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، ہم حکومت کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ کیا پیش رفت بتاتے ہیں۔