ٹرک یا کنٹینر میں مقررہ حد سے زائد وزن پر مقدمہ درج

سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں ‘ انہیں پی ایچ پی ہیڈکوارٹرز کے ساتھ منسلک کیا جائے:حکام
لاہور(رپورٹ:علی چودھری)پنجاب کی مین شاہراہوں پر شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا‘اب اوور لوڈنگ پر  مقدمہ ہوگا۔پولیس حکام نے کہا ہے کسی بھی ٹرک، ٹریلر یا کنٹینر میں وزن مقررہ حد سے 15 فیصد سے زیادہ ہو تو سامان کو لازمی طور پر اتارا جائے‘اگروزن مقررہ حد سے 50 فیصد سے زیادہ ہو تو ایسے ڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کیا جائے،تمام ویٹ بریجز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں اور انہیں پی ایچ پی ہیڈکوارٹرز کے ساتھ منسلک کیا جائے، 47 سڑکوں کو سپیشل کوریڈورز قرار دیا گیا ہے جن پر کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،آر اوز اور ڈی اوز اس پر ہر صورت ایک ہفتے کے اندر عملدرآمد یقینی بنائیں، پی ایچ پی کی تمام گاڑیوں، بشمول ڈی او اور آر او کی گاڑیوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں،ایس پی ہیڈکوارٹرز اس کی عملدرآمد کی فزیبلٹی تیار کریں، چیف سیکریٹری پنجاب کو منظوری کے لیے بھجوائیں،جرمانے کی رقم میں اضافہ کیا جا رہا ہے، اس کی منظوری کے لیے پنجاب کابینہ کو سمری بھجوائی گئی ہے،پی ایچ پی افسران بھی وہی جرمانہ عائد کریں گے جو آر، ٹی، اے۔ افسر کرتے ہیں،پولیس ملازمین کی طرف سے بیضابطگی پر انکے خلاف مقدمات درج کئے جائینگے۔