آسٹریلیا نے 104 رنز کا ہدف 9.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا
پالی کیلے(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے 40 ویں میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔پالی کیلے میں کھیلے گئے آخری گروپ میچ میں آسٹریلیا نے 104 رنز کا ہدف 9.4 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔قبل ازیں آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمان کی ٹیم17 ویں اوور میں 104 رنز بنا کر ا?ؤٹ ہوگئی۔عمان کی جانب سے وسیم علی 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان جتندر سنگھ 17، حماد مرزا 16، کرن سوناولے 12، ونایک شکلا 9، شکیل احمد 3، محمد ندیم 2، جیتن رامنندی 1 اور عامر کلیم اور شفیق جان 0 کے انفرادی اسکور پر ا?ؤٹ ہوئے۔