عباس کے مکان میں دھماکا سے چھت کی سیلنگ گر گئی ، ایمان زد میں آگئی
گھر میں موجود 2بچوں سمیت 3افراد شدید زخمی بھی ہو گئے، ہسپتال منتقل
پھولنگر(نمائندہ خصوصی)پھولنگر میں گیس لیکیج سیدھماکا، مکان کی سیلنگ گرنے اور شیشہ لگنے سے 8سالہ راہگیر بچی جاں بحق ،2بچوں سمیت 3افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق محلہ عیدگاہ پھول نگر میں حکیم عباس کے تین منزلہ مکان میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا سے چھت کی سیلنگ گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر اور کھڑکی کا شیشہ لگنے سے گلی سے گزرنے والی 8 سالہ بچی ایمان فاطمہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ گھر میں موجود صائمہ بی بی، 4 سالہ محمد غوث اور 3 سالہ عریج شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔