احتجاج کیس:علیمہ خان کی ایک روزہ حاضری معافی منظور

23فروری کو پیش ہونے،آخری 2گواہوں پر جرح مکمل کرنے کا حکم،نوٹس جاری 
پولیس گاڑیاں نذرآتش کیس میں شاہ محمود،یاسمین راشد دیگر کیخلاف سماعت ملتوی 
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں حاضری معافی منظور کرتے ہوئیعلیمہ خان کو 23 فروری پیش ہونے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، عدالت نے علیمہ خان کی آج ایک روزہ حاضری معافی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی۔ علیمہ خان درخواست میں موقف اپنایا کہ پہلے تاریخ 23 تھی پھر 20 ہوگئی اور علیمہ خان کو اس تبدیلی کا علم نہیں۔عدالت نے مقدمے کے آخری دونوں گواہوں تفتیشی افسروں کو بھی طلب کر لیا،عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر آخری گواہوں پر جرح مکمل کی جائے،احتجاج کیس کے دیگر تمام ملز موں کو بھی طلبی نوٹس جاری کر دیے گئے۔دریں اثنا کوٹ لکھپت جیل میں لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی،اعجاز چو دھری،ڈاکٹر یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملز موں کے خلاف نو مئی واقعات میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں کیس کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو شہادت ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر لیا ۔