فیصل آباد(آئی این پی )فیصل آباد میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں دیور نے گولیاں مار کر بھابی اور بھتیجی کو قتل کر دیا۔فیصل آبادمیں تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں سمن بی بی اور میرب موقع پر چل بسیں جبکہ رضوان زخمی ہوگیا ،ملزم بدر زمان فائرنگ کرکے موقع سے فرارہوگیا ۔پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا،آر پی او فیصل آباد انعام الرحمن ملک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد تنویر حسین سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور واقعہ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کے لئے احکامات جاری کردیئے۔آر پی او انعام الرحمن ملک کاکہناہے کہ ملزم کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،واقعہ کی تمام پہلووں سے تفتیش اور شواہد اکٹھے کرکے ملزم تک پہنچا جائے، مقتول کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔