وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ  نے شیرانوالہ گیٹ اور ٹکسالی گیٹ پراجیکٹس پر حکم امتناعی میں توسیع کردی
لاہور(آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کیس میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو باقاعدہ توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔عدالت نے شیرانوالہ گیٹ اور ٹکسالی گیٹ پراجیکٹس پر حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے لاء￿  افسران اور ممبر کمیشن سے رپورٹس بھی طلب کرلی۔یہ حکم۔جمعہ کوجسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کے دوران جاری کیاہے۔ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے کہا کہ درختوں کی پالیسی سے متعلق اجلاس میں پی ایچ اے کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ پی ایچ اے کا رویہ دیکھ لیں۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ٹھیک ہے پھر پراجیکٹس بھی رکے رہیں گے۔وی سی پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے تحریری جواب جمع کروایا گیا۔ وکیل پنجاب یونیورسٹی نے کہا کہ وی سی کہتے ہیں کہ انہیں درخت کٹوانے کا اختیار ہے۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ درختوں کی کٹائی سے متعلق عدالت کے واضح احکامات موجود ہیں۔ عدالت نے کہا کہ وائس چانسلر کو باقاعدہ توہین عدالت کا نوٹس کیا جاتا ہے۔عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی