ڈاکخانوں میں بجلی بل جمع کرانے کی سہولت ختم

صارفین بروقت ادائیگی کے لئے  کیو آر کوڈ، بینک اور دیگر مجاز ذرائع استعمال کریں:لیسکو
لاہور(آئی این پی )پاکستان پوسٹ آفس کے ذریعے بجلی کے بل جمع کروانے کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔لیسکوکی جانب سے کہا گیا ہے کہ صارفین بروقت ادائیگی کے لیے کیو آر کوڈ، بینک اور دیگر مجاز ذرائع استعمال کریں۔ متبادل ادائیگی ذرائع اپنانے سے صارفین کسی بھی پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔