پہلا ٹی ٹوئنٹی: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

لکھنؤ(سپورٹس ڈیسک)بھارت نے ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست سے دوچار کردیا۔بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لکھنؤ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19.1 اوورز میں 171 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شرفین ردرفورڈ 56 اور کپتان شائے ہوپ 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عقیل حسین 15، کامل پْورن12، شمار اسپرنگر 9، روماریو شیفرڈ 7، شِمرون ہیٹمائر 5، روسٹن چیز 5، میتھیو فورڈ 2 اور روومن پاول 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے نمَن دھِیر نے 3 جبکہ اکشر پٹیل اور کلدیپ یادو 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ارشدیپ سنگھ اور ماینگ یادو نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں بھارت نے 172 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 15 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ایشان کِشن 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دیگر بلے بازوں میں ابھیشیک شرما 21 اور سنجو سیمسن 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان شریاس ایر نے 43 گیندوں پر دھواں دار 102 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔