139وکلا انگریزی میں فیل

 پشاور (خصوصی رپورٹ )ایڈیشنل سیشن جج کی تعیناتی کے لیے ہونے والے اسکریننگ ٹیسٹ میں وکلا کے انگریزی میں فیل ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، جس پر خیبرپختونخوا بار کونسل نے پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔بار کونسل نے خط میں مطالبہ کیا فیل ہونے والے وکلا کے لیے انگریزی کے معیار میں نرمی کی جائے تاکہ اچھے امیدوار سامنے آ سکیں۔اسکریننگ ٹیسٹ میں 598 وکلا نے حصہ لیا، جن میں سے 139 وکلا انگریزی میں ناکام ہوگئے۔