بینظیر بھٹو ویمنز یونیورسٹی کی و ائس چانسلر کی انگریزی میں تقریر ،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی برہم

پشاور(آئی این پی ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی شہید بینظیر بھٹو ویمنز یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی جانب سے انگریزی میں تقریر کیے جانے پر برہم ہو گئے۔ اور آئندہ اردو میں خطاب کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔پشاور میں شہید بینظیر بھٹو ویمنز یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ وائس چانسلر صاحبہ نے انگریزی میں تقریر کی جو انہیں پسند نہیں آئی۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی قومی زبان اردو ہے۔ اور تمام سرکاری تقریبات میں اردو کو ترجیح دی جانی چاہیے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ انہوں نے صوبے کی تمام جامعات کو ہدایت جاری کر رکھی ہیں کہ تقریبات میں اردو میں خطاب کیا جائے   اور اگر آئندہ انگریزی میں تقریر کی گئی تو انہیں سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔