میو ہسپتال لفٹ پرانی ہونے کی وجہ سے گری

زخمیوں میں روبینہ ، شازیہ ، اشتر روف، ارم شہزادی, فرحانہ ، مریم ، نورین، ثمینہ، نجمہ، سونیہ اور عابدہ پروین شامل ہیں
 لاہور(کرائم رپورٹر)میو ہسپتال میں لفٹ گرنے سے 3 نرسوں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔تفصیلات کے مطابق میوہسپتال لاہور میں لفٹ گر گئی، لفٹ گرنے سے اندر موجود 3نرسوں کی ٹانگیں فریکچرہو گئیں۔زخمی نرسز کو ایمرجنسی وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا۔انتظامیہ کا مزید کہناتھا کہ لفٹ پرانی ہونے کی وجہ سے گری۔واقعے میں کل 11 خواتین زخمی ہوئی ہیں. حادثے میں 9 نرسز ، ایک طالب اور مریض کا لواحقین شامل ہے .زخمی ہونے والوں میں 40 سالہ سٹاف نرس روبینہ زیدی، 46 سالہ شازیہ منیر، 50 سالہ اشتر روف، 30 سالہ ارم شہزادی, 54 سالہ فرحانہ جبیں، 34 سالہ مریم رمضان ، 57 سالہ نورین امین، 50 سالہ ثمینہ اقبال، 43 سالہ نجمہ پروین، 22 سونیہ ممتاز اور 50 سالہ عابدہ پروین شامل ہیں۔