’اہم موقع پر میری وکٹ گری جس کی وجہ سے کم رنز بنا سکے‘:محمد رضوان

لاہور( سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہارنے کی بڑی وجہ بیٹنگ کی ناکامی کو قرار دیا ہے۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے شاندار بولنگ کی اور ہمیں زیادہ رنز نہیں بنانے دیے ابتدا میں وکٹیں گریں جس کی وجہ سے دباومیں  آگئے تھے اہم موقع پر میری وکٹ گری جس کی وجہ سیکم رنز بنا سکے۔انہوں نے کہا کہ کافی چیزوں میں بہتری لانیکی ضرورت ہے ابرار احمد نے تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھائی باقی تمام کھلاڑیوں کو بھی کارکردگی بہتر کرنا ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے اپنی غلطیوں پر قابوپائیں۔