نارووال: ظفروال بائی پاس پر ٹریفک کانسٹیبل پر تشدد، 2 ملزمان گرفتار

نارووال: ظفروال بائی پاس پر ٹریفک کانسٹیبل پر تشدد، 2 ملزمان گرفتار

نارووال کے ظفروال بائی پاس پر تین افراد نے سرِعام ٹریفک کانسٹیبل کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل کو تھپڑوں اور مکوں سے نشانہ بنایا۔ڈی پی او ملک نوید کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا اور 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ تیسرے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق ٹریفک کانسٹیبل عمران اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا جب اس نے ملزمان کو سڑک پر گاڑی کھڑی کرنے سے منع کیا۔ اس پر ملزمان مشتعل ہوگئے اور کانسٹیبل کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ڈی پی او ملک نوید نے کہا کہ وردی میں موجود پولیس اہلکار پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔