رپورٹ کے مطابق 2024 کے دوران پاکستان میں خواتین کے خلاف تشدد، غیرت کے نام پر قتل، گھریلو تشدد، اور جنسی زیادتی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔
اس دوران 962 خواتین قتل ہوئیں، جن میں سے 389 گھریلو تشدد اور 191 غیرت کے نام پر قتل کی شکار ہوئیں۔ باقی خواتین کو مختلف وجوہات کے باعث قتل کیا گیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ لڑائی جھگڑے اور دیگر وجوہات کے باعث 551 خواتین کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس کے علاوہ، 2284 خواتین پر تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے، جب کہ 12705 خواتین اغواء کی گئیں۔ جنسی زیادتی کے 7700 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں 855 گینگ ریپ کے بھی شامل تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کے اغواء کی 50 فیصد وارداتوں میں خواتین نے اپنی مرضی سے گھر چھوڑا۔ تاہم، قتل کی وارداتوں میں ملوث 60 فیصد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام نے خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں کمی لانے کے لیے مزید اقدامات کرنے اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔