مودی سرکار کیخلاف کسانوں کی مزاحمت میں شدت:74مقامات پر ریل روکو احتجاج

 کسانوں نے پٹریوں پر بیٹھ کر ٹرینوں کی آمدورفت روکی، تین ٹرینیں منسوخ ،39کے شیڈول تبدیل کرنا پڑے
 نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں مودی سرکار کے خلاف کسانوں کا احتجاج ریل روکو تحریک میں تبدیل ہوگیا۔بھارتی ریاستوں ہریانہ اور پنجاب کے کسانوں کی اپنے حقوق کے لیے جاری جدوجہد میں دوبارہ شدت آگئی ہے۔کسان یونین اور حکومت کے مذاکرات کی ناکامی کے بعد دہلی چلو تحریک اب ریل روکو تحریک میں تبدیل ہوگئی۔پنجاب میں 74مختلف مقامات پر کسانوں نے ریل روکو احتجاج کیا۔ 3گھنٹے جاری رہنے والے احتجاج سے پنجاب میں 3 ٹرینیں منسوخ اور 39 ٹرینوں کے شیڈول تبدیل کرنا پڑے۔ کسانوں نے فیروز پور اور امبالہ ڈویژن میں پٹریوں پر بیٹھ کر ٹرینوں کی آمدورفت روکی۔ شنبھو سٹیشن پر احتجاج کی وجہ سے ہریانہ سے آنے والی ٹرینوں کی سروس متاثرہوئی۔