عراق میں پناہ لینے والے 2 ہزار شامی فوجیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا

شامی افسران اور فوجیوں کو القائم بارڈر کراسنگ پر شام کے حفاظتی دستے کے حوالے کیا گیا،حکام
 بغداد(آئی این پی )عراقی نے صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنے والی باغی افواج کی پیش قدمی کے دوران عراق میں پناہ لینے والے 2ہزارشامی فوجیوں کو ان کے وطن واپس بھیج دیا۔غیرملکی خبررساں دارے کے مطابق عراقی حکام نے بتایا کہ شامی فوجیوں کو ان کی درخواست پر واپس کر دیا گیا اور وہ عراق اور شام کے درمیان سرحدی گزرگاہ کے ذریعے داخل ہوئے تھے۔بیان میں کہا گیا کہ شامی افسران اور فوجیوں کو قانونی طریقے سے القائم بارڈر کراسنگ پر شام کے حفاظتی دستے کے حوالے کیا گیا۔اس میں مزید کہا گیا کہ ان کے ہتھیار عراقی وزارت دفاع کے قبضے میں ہیں اور شام کی نئی حکومت بننے کے بعد ان کے حوالے کر دیے جائیں گے۔