11 ہزار 600 افغان مہاجرین کو واپس بھیج دیا گیا

ہر شخص کی دستاویزات کی تصدیق کے بعد سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جاتی ہے:حکام
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان سے افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا تیزی تیزی سے جاری ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز تقریبا 11 ہزار 600 افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیج دیا ہے، اب تک 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل مکمل طور پر قانونی طریقہ کار کے تحت کیا جا رہا ہے، ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی انہیں سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جاتی ہے،