اسلام آباد (آئی این پی ) حکومت نے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 2.72 فیصد تک کمی کردی، قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا )کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت سوئی ناردرن کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں 0.36 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے۔ سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 12.90 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 0.25 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو کمی سے 12.55 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔