ایران جنگ اور عالمی سپلائی میں خلل بھارت کے لئے ایک بڑا معاشی خطرہ بن چکا ہے:رپورٹ
نئی دہلی (آئی این پی )ایران جنگ اور آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے اثرات اب بھارتی معیشت پر بھی نمایاں ہونے لگے جہاں تیل کی درآمدی لاگت میں تیزی سے اضافہ اور مہنگائی کے دبا نے حکومتی مالیات کو شدید متاثر کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت، جو دنیا کا تیسرا سب سے بڑا تیل درآمد کرنے والا ملک ہے، اپنی تقریبا 90 فیصد تیل کی ضروریات بیرونی ممالک سے پورا کرتا ہے۔ اس وجہ سے ایران جنگ اور عالمی سپلائی میں خلل بھارت کے لئے ایک بڑا معاشی خطرہ بن چکا ہے