پاک بھارت جنگ کے باعث بند ہونے والا واہگہ بارڈ کاگیٹ نہ کھل سکا

دونوں ممالک کی جانب سے روزانہ پریڈ ہوتی ہے مگر سیکورٹی فورسز کے اہلکار ایک دوسرے سے مصافحہ نہیں کرتے

لاہور(جابر وقاص)پاکستان اور بھارت کے درمیان  جنگ کے باعث بند ہونے والا واہگہ بارڈر کا گیٹ تاحال دوران پریڈ بھی نہ کھل سکا،دونوں طرف کی بارڈر فورسز عوام کی موجودگی میں پریڈ تو کرتی ہیں مگر اس پریڈ کا ایک مخصوص لمحہ میں جب گیٹ کھول کر پریڈ اہلکار مصافحہ بھی کرتے تھے وہ دو ماہ سے معطل ہے ، اس عمل پر جہاں دیکھنے والے جوانوں کے تاثرات سے محفوظ ہوتے تھے وہیں اب گیٹ بند ہونے کی وجہ سے اس نظارے سے محروم ہیں جو کہ بھارتی تنگ نظری اور تعصب کا اظہار ہے 4 مئی کی بھارتی جارحیت کے بعد پریڈ کچھ روز معطل بھی رہی بعد ازاں پاکستان کی طرف سے بحال ہونے والی پریڈ کے بعد بھارت نے بھی اپنے شہریوں کو پریڈ کے لئیے بلا لیا  دوران پریڈ بہت سارے غیر ملکی بھی دونوں حریف ممالک کی افواج کے درمیان ہونے والے اس پریڈ نظارے سے محفوظ ہوتے ہیں اس زمرے گزشتہ روز عمان سے آئے بائیکرز گروپ نے بھی خواہش کا اظہار کیا تو انہیں پاکستان رینجرز نے اپنا مہمان بنا کر خصوصی طور پر پریڈ دکھائی